22 January 2017 - 23:31
News ID: 425856
فونت
آل خلیفہ حکومت کی عدالت نے۵ بھائیوں اور بہنوں کو صوبہ المحرق میں سیکورٹی فورسز پر حملہ کے الزام میں قید کی سنا سنائی ہے ۔
بحرینی مظلوم

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی ظالم و جابرامریکہ نواز آل خلیفہ حکومت کی عدالت حمد بن سلمان آل خلیفه کی زیر سرپرستی اور دو دوسرے قاضی جن کا نام ضیاء هریدی و محمد عوض کے ہمراہ فیصلہ سنایا ہے کہ جس میں ۵ بھائیوں اور بہنوں کو سیکورٹی فورسز پر حملہ کے الزام میں قید کی سزا سنائی ہے۔

عدالت نے سکیورٹی فورسز کو ضرب و شتم کرنے کے جرم میں ایک فرد کو ۳ سال قید کی سزا سنائی جبکہ باقی ۴ افراد کو تین تین ماہ  اور ایک ایک ماہ کی قید کی سزا سنائی ہے۔

عدالت نے این پانچ بھائی اور بہنوں کو سیکورٹی فورس پر مار پیٹ کا الزام لگایا ہے کہ یہ لوگ ان میں سے ایک شخص کی گرفتاری کے وقت رونما ہوا ہے ۔

یہ حکم اس وقت سنایا گیا ہے کہ جب بحرین میں اسی طرح تین انقلابی بے گناہ جوان کو پھانسی دے دی گئی ہے جس کے خلاف عوام ملک میں مظاہرہ کر رہی ہے ۔

واضح رہے کہ بحرینی عوام ملک میں جمہوریت کے نفاذ اور اپنے حقوق کے مطالبہ کے لئے کئی برسوں سے پر امن اعتراض کر رہے ہیں لیکن آل خلیفہ حکومت ان پر مسلسل ظلم و ستم کر رہی ہے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۲۴۹/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬