27 January 2017 - 20:10
News ID: 425945
فونت
پاکستان کے مختلف علاقوں میں جمعے کی نماز کے بعد شیعہ مسلمانوں نے وسیع پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کئے۔
شیعہ مسلمانوں نے وسیع پیمانے پر احتجاجی مظاہرے

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی شیعہ علماء کونسل اور مجلس وحدت مسلمین کی اپیل پر یہ مظاہرے نماز جمعہ کے بعد پاکستان کے مختلف شہروں منجملہ کراچی، حیدر آباد، سکھر، خیرپور، لاڑکانہ، گلگت بلتستان اور مختلف دیگر شہروں میں کئے گئے۔

مظاہروں کے دوران پاکستان کے شیعہ مسلمانوں نے اپنے ملک کے وزیر اعطم نواز شرف اور تکفیری دہشت گرد گروہوں داعش اور لشکر جھنگوی کے خلاف نعرے لگائے اور شیعہ مسلمانوں کے قتل عام پر حکومت کی خاموشی پر کڑی تنقید کی۔

اس سے قبل شیعہ غلماء کونسل اور مجلس وحدت مسلمین نے پاکستان کے شیعہ مسلمانوں سے اپیل کی تھی کہ وہ جمعے کے روز نماز جمعہ ادا کرنے کے بعد پورے پاکستان میں احتجاجی مظاہرے کریں۔

واضح رہے کہ حال ہی میں شیعہ آبادی کے شہر پاراچنار میں دہشت گردوں کی جانب سے کئے جانے والے دہشت گردانہ بم دھماکے میں پچّیس افراد شہید اور پچاس سے زائد دیگر زخمی ہو گئے تھے جبکہ گذشتہ چند دنوں میں کراچی میں بھی کئی اہم شیعہ شخصیات کا قتل کر دیا گیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬