03 February 2017 - 22:01
News ID: 426096
فونت
محمد جواد ظریف:
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا : ایرانی قوم کے سامنے کسی طرح کی دھمکیوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے ۔
محمد جواد ظریف

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلسل اشتعال انگیز اور دھمکی آمیز پیغامات پر اپنے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا : ایرانی قوم کے سامنے ایسی دھمکیوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : ہم اپنی حفاظت کرنا اچھی طرح جانتے ہیں اور ھمیشہ اپنی سیکورٹی کے لئے اپنی قوم کی طاقت پر انحصار کرتے ہیں۔

محمد جواد ظریف نے امریکی صدر کے مسلسل پیغامات کے جواب میں کہا : ایران اپنی سلامتی کے لئے اپنی قوم کی طاقت پر انحصار کرے گا۔

انہوں نے ایران کی طرف سے کبھی بھی جنگ کی ابتدا نہ کئے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : ہم کسی جنگ کو شروع کرنے والوں میں سے نہیں ہوں گے مگر ملک اور قوم کی حفاظت کے لئے اپنے دفاعی ذرائع کا بھرپور استعمال کریں گے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا : ایران ہرگز اپنے ہتھیاروں سے دوسرے ملکوں کے خلاف استعمال نہیں کرے گا مگر ہم اپنے دفاع پر کسی طرح کی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

محمد جواد ظریف نے یہ سوال اٹھایا کہ ہمیں دیکھنے دیں کہ جو لوگ ہمارے میزائل پروگرام سے شکوہ کرتے ہیں کیا وہ بھی ہماری طرح بیان دے سکتے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۲۵۸/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬