07 February 2017 - 21:06
خبر کا کوڈ: 426170
فونت
جلال شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ دھرتی اولیائے کرام اور صوفیاء کی سرزمین ہے، جس نے ہمیشہ امن و محبت اور احترام انسانیت کا پیغام دیا ہے، ہم وادی مہران میں دہشت گردوں کی سہولتکار کالعدم جماعتوں کی سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔
حجت الاسلام ڈومکی اور سید جلال محمود شاہ


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے سندہ یونائیٹڈ پارٹی کے مرکزی صدر سابق ڈپٹی اسپیکر سید جلال محمود شاہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سندھ کی سیاسی صورتحال پر غور و خوص کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ دہشت گردی کے باعث سرزمین سندھ اور ملک بھر میں ہزاروں خاندان متاثر ہوئے ہیں، ہم دہشت گردی کو ناسور سمجھتے ہوئے ملک بھر میں دہشت گردی کے اڈوں، تربیتی مراکز اور سہولت کاروں کے خلاف بھرپور آپریشن کا مطالبہ کرتے ہیں۔

نیشنل ایکشن پلان کے باوجود دہشت گرد تنظیموں کے جھنڈے اور نفرت انگیز سرگرمیاں ریاستی اداروں کے کردار پر سوالیہ نشان ہیں، ہم سندھ میں مذہبی رواداری کے فروغ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ہر قسم کی نفرتوں کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے سانحہ شکارپور اور جیکب آباد کے متاثرین سے جو وعدے کئے وہ تاحال پورے نہ ہوئے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ سندھ گورنمنٹ سانحے کے زخمیوں کا مکمل علاج کراتے ہوئے معاہدے پر عمل کرے۔

اس موقع پر سید جلال محمود شاہ نے کہا کہ سندہ یونائیٹڈ پارٹی 26 فروری کو دہشت گری، انتہا پسندی اور کرپشن کے خلاف سندھ سطح کا اجتماع کر رہی ہے۔ سندھ دھرتی اولیائے کرام اور صوفیاء کی سرزمین ہے، جس نے ہمیشہ امن و محبت اور احترام انسانیت کا پیغام دیا ہے، ہم وادی مہران میں دہشت گردوں کی سہولتکار کالعدم جماعتوں کی سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬