‫‫کیٹیگری‬ :
08 February 2017 - 18:33
News ID: 426186
فونت
عراقی فوج اور عوامی رضاکاروں نے مغربی موصل میں پیش قدمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے داعش دہشت گرد گروہ کے چالیس عناصر کو ہلاک کر دیا۔
موصل

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اعلام الحربی سائٹ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے عوامی رضاکاروں نے صوبے نینوا کے شہر موصل کے مغرب میں الحجف قصبے کے علاقے عبطہ میں بیس داعش دہشت گردوں منجملہ چار خودکش عناصر کو ہلاک کر دیا۔

اس کارروائی میں عوامی رضاکاروں نے داعش دہشت گرد گروہ سے وابستہ تین گاڑیوں کو بھی تباہ کر دیا۔

دوسری جانب مغربی موصل میں عراقی فضائیہ کے حملے میں اکّیس داعش دہشت گرد ہلاک اور ان کی تین گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔

عراقی فضائیہ نے موصل کے مغرب میں واقع علاقے ام الزنابیر میں داعش دہشت گرد گروہ کے ایک بڑے ٹھکانے کو بھی اپنے حملے کا نشانہ بنایا۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬