رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رپورٹوں کے مطابق سعودی عرب کے سیکورٹی اہلکار، اپنی جنگی گاڑیوں اور بھاری ہتھیاروں کے ساتھ العوامیہ قصبے کے الجمیمہ محلے میں گھس گئے اور شہید مرسی الربح کے گھر پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی-
سعودی فوجیوں نے جارحانہ انداز میں فائرنگ کے بعد شہید مرسی الربح کے گھر میں داخل ہو کر ان کے گھر میں توڑ پھوڑ شروع کر دی اور سارا سامان تباہ کر دیا- اس قصبے کے ایک شخص نے کہا کہ سعودی فوجی اس شہید کے ایک رشتے دار کو گرفتار کرنا چاہتے تھے-
سعودی حکومت نے اس سے پہلے اس ملک کے بزرگ شیعہ رہنما آیت اللہ باقر النمر کے محلے المسورہ میں گھس کر اسے بھی تباہ کر دیا تھا-
آل سعود کی کٹھ پتلی حکومت کی عدلیہ نے بزرگ مذہبی پیشوا آیت اللہ باقر النمر کو سزائے موت سنائی تھی اور اس ظالمانہ فیصلے کے تحت دو جنوری دو ہزارسولہ کو ان کا سر قلم کر دیا گیا تھا جس کے خلاف پوری دنیا میں شدید احتجاج کیا گیا-
رپورٹوں کے مطابق سعودی عرب کے شیعہ مسلمانوں پر آل سعود کا دباؤ اور ظالمانہ اقدامات کا سلسلہ روز بروز بڑھتا جا رہا ہے اور سعودی سیکورٹی اہلکار آئے دن اس ملک کے شیعہ علاقے الشرقیہ پر جارحانہ طریقوں سے حملے کرتے رہتے ہیں-/۹۸۸/ ن۹۴۰