08 February 2017 - 18:55
News ID: 426194
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں زلزلے سے متاثرہ لوگوں کی مدد کے لئے آمادگی کا اعلان کیا ہے۔
بہرام قاسمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں منگل کی رات آنے والے زلزلے سے متاثر ہونے والوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔

انھوں نے اسی کے ساتھ اعلان کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، زلزلے سے متاثرین کے لئے فوری طور پر امداد رسانی پر آمادہ ہے۔

قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہروں گوادر، تربت اور گردونواح میں منگل کی رات زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر چھے اعشاریہ تین ریکارڈ کی گئی۔

اس زلزلے کے بعد پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے مکران ڈویژن میں ہنگامی حالت کا اعلان کردیا گیا لیکن پاکستان کے ذمہ دار حکام نے بتایا ہے کہ تاحال زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔/۹۸۸ /ن۹۴۰

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬