09 February 2017 - 23:38
News ID: 426215
فونت
ڈاکٹر علی اکبر ولایتی:
اسلامی بیداری کی عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل اور سابق وزیر خارجہ علی اکبر ولایتی نے کہا ہے : امریکی حکمرانوں میں مسلمانوں کا مقابلہ کرنے کی توانائی نہیں ہے
علی اکبر ولایتی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی بیداری کی عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل اور سابق وزیر خارجہ علی اکبر ولایتی نے اسلامی انقلاب کی ۳۸ ویں سالگرہ کی مناسبت سے تہران میں منعقدہ دنیا کے مختلف ممالک کے عمائدین، نامور علمائے کرام، مفکرین اور دانشوروں کے ساتھ ایک ملاقات میں خطاب کرتے ہوئے کہا : دنیا کی مسلم اقوام اسلامی بیداری کے لئے اہم اور تاریخی کردار ادا کر رہی ہیں۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا : امریکی حکام کے پاس مستقبل کے لئے کوئی پروگرام نہیں ہے اور اسی وجہ سے وہ غیر منطقی رجز خوانی کررہے ہیں اور انھیں اس رجز خوانی سے کچھ حاصل نہیں ہوگا کیونکہ ان کے اندر مسلمانوں کا مقابلہ کرنے کی طاقت ہی نہیں ہے ۔

ایران کے سابق وزیر خارجہ نے مشرق وسطی ، شام اور عراق کو تقسیم کرنے کے لئے امریکی منصوبے کی ناکامی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : امریکہ کی توسیع پسندی اور سامراجیت کے سامنے مسلمانوں کی استقامت اور اسلامی بیداری کی لہر نے امریکی سازشوں کو ناکام بنا دیا ہے ۔

علی اکبر ولایتی نے امریکی صدر ٹرمپ کے بیانات کو عدم تدبیر اور تضادات کا حامل قرار دیا اور کہا : ان بیانات سے پتہ چلتا ہے کہ مغربی دنیا خاص طور سے امریکہ کو مسلمانوں کے ہاتھوں شکست ہوئی ہے اور وہ سراسیمگی کیفیت سے دوچار ہے ۔ 

انہوں نے کہا : آج کے دور میں اسلامی جمہوریہ ایران نے ہر سطح پر اسلامی بیداری کے پرچم کو بلند رکھا ہوا ہے، ۱۹۷۹ کے اسلامی انقلاب میں امام خمینی (رہ) نے اسلامی بیداری کے لئے بنیاد قائم کی اور اس وقت قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے اس سلسلے کو جاری رکھا ہوا ہے۔

قائد انقلاب اسلامی کے سینئر مشیر نے مزید کہا : تہران میں موجود دنیا بھر کے اسلامی مفکرین اور دانشور مسلم اقوام کے درمیان وحدت اور اخوت کو فروغ دے کر دشمن کی سازشوں کو ناکام بنایا جا سکتا ہے۔

ڈاکٹر ولایتی نے اغیار ، امریکیوں اور صیہونیوں کے مقابلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی استقامت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس استقامت کے باعث عراق ، لیبیا ، یمن ، شام ، فلسطین ، افغانستان ، تیونس،  مصر ، اور مشرقی ایشیاء کی قومیں بھی سامراج کے تسلط کے سامنے ڈٹ گئیں ۔

ایران کے سابق وزیر خارجہ نے کہا : ایران کا اسلامی انقلاب پوری دنیا سے متعلق ہے اور اسلامی بیداری کی لہریں پورے عالم اسلام اور دنیائے انسانیت تک پہنچ چکی ہیں اور ہر روز دنیا کے کسی نہ کسی حصے میں اس کے آثار نمایاں ہو رہے ہیں۔

ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے بیان کیا : اس طرح کے اجلاسوں کے انعقاد سے مسلم اقوام کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کیا جاسکتا ہے۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۵۰۴/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬