10 February 2017 - 18:41
News ID: 426219
فونت
فجر انقلاب؛
آج جمعہ ۱۰ فروری اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں انقلاب اسلامی کی ۳۸ ویں سالگرہ قومی جوش و خروش اور مذہبی جذبہ و ولولہ کے ساتھ منائی جارہی ہے۔
انقلاب اسلامی کی سالگرہ کا جشن

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آج بروز جمعہ ۱۰ فروری ۲۰۱۷ کو اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں انقلاب اسلامی کی ۳۸ ویں سالگرہ قومی جوش و خروش اور مذہبی جذبہ و ولولہ کے ساتھ منائی جارہی ہے۔

انقلاب اسلامی کی ۳۸ ویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ ریلی میں مراجع عظام ، علماءکرام ، سیاسی اور مذھبی تنظیموں اور ملک کی اہم شخصیات کی طرف سے عوام کو ریلیوں میں بھر پور شرکت کرنے کی دعوت دی ہے۔

ایران بھر میں انقلاب اسلامی کی کامیابی کی ۳۸ ویں سالگرہ کی مناسبت سے عظیم ریلیاں نکالی جائیں گی۔ ریلیوں میں مرد و خواتین، بچے اور بوڑھے سبھی شرکت کریں گے ۔

انقلاب اسلامی کی سالگرہ کے موقع پرایران میں سیکڑوں ملکی اور غیر ملکی  نامہ نگار رپوٹنگ  کے لئے موجود ہیں۔

بہمن ماہ در حقیقت اسلام، قرآن ، مسلمانوں اور مستضعفوں کی عزت و عظمت کا مہینہ ہے یہ مہینہ امریکہ نواز بادشاہوں کی بادشاہت کے خاتمہ ، استقلال، آزادی اور استقامت کا مہینہ ہے اس مہینہ میں انقلاب اسلامی کے شجرہ طیبہ کو باطل طاقتوں اور قوتوں پر عظیم اور تاریخی کامیابی اور فتح  نصیب ہوئی۔

اس حوالے سے بڑی تقریب تہران کے آزادی چوک میں ہوگی، صدر مملکت حجت الاسلام و المسلمین حسن روحانی ریلیوں کے اختتام پر خطاب کریں گے۔

تہران شہر کے مختلف علاقے کے دس مشہور مساجد سے یہ ریلی شروع ہوگی جس میں مسجد امام حسین (ع)، مسجد جامع ابوذر، مسجد امام هادی(ع)، مسجد دارالسلام، مسجد الجواد، مسجد حضرت امیر(ع)، مسجد المهدی، مسجد حضرت ابوالفضل(ع)، مسجد امام سجاد(ع)، مسجد امام جعفر صادق (ع) شامل ہیں۔ /۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۲۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬