14 February 2017 - 22:05
News ID: 426313
فونت
بہرام قاسمی:
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاکستان کے شہر لاھور میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔
بہرام قاسمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے اپنے ایک بیان میں پاکستانی شہر لاہور میں ہونے والے افسوسناک خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اسلامی جمہوریہ ایران, پاکستانی قوم اور حکومت کے ساتھ کھڑا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگرد عناصر کی غیرانسانی کاروائیوں کا مقصد علاقائی اقوام کے عزم کو پست کرنا ہے مگر ہمیں یقین ہے لاہور جیسے واقعات سے یہ عناصر اپنے شیطانی عزائم اور منصوبوں میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے بیان کیا : دہشت گرد اپنے اس اقدامات کے ذریعے علاقے کی قوموں میں پائے جانے والے دہشت گردی کی بیخ کنی کے عزم  کو متاثر نہیں کرسکتے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاکستان کے عوام ، حکومت اور سانحہ لاھور میں مرنے والوں  کے لواحقین کو ایران کی حکومت اورعوام کی جانب سے تعزیت بھی پیش کی۔

پاکستان میں ایران کے سفارت خانے نے بھی لاھور میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مرنے والوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

ایران کے سفارت خانے کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ  ہے۔

وضح رہے کہ گزشتہ پیر کے روز پاکستانی صوبائی دارالحکومت لاہور میں ایک خودکش دھماکے کے کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق اور متعدد لوگ زخمی ہوئے۔ اس ہولناک دہشتگردی کی ذمہ داری بدنام زمانہ کالعدم تنظیم جماعت الاحرار نے قبول کرلی۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۲۹۹/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬