
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ تعز کے شہرالمخا کے قریب شدید بمباری کی جس میں مقبنہ شہر کے انتظامی ادارے کے سربراہ اور قومی مزاحمتی محاذ کے سینیئر رکن شیخ محمد ہائل سنان شہید ہو گئے۔
شیخ سنان پر اس وقت سعودی جنگی طیاروں نے حملہ کیا جب وہ المخا شہر کے قریب جبل النار علاقے میں اپنے مشن پر تھے۔
شیخ محمد ہائل سنان کا شمار صوبہ تعز کی معروف انقلابی شخصیتوں اور ملی و سماجی اعتبار سے اہم رہنماؤں میں ہوتا تھا۔ شیخ سنان، جارح سعودی دشمن اور اس کے اتحادیوں کے مقابلے میں یمنی قوتوں کو متحد کرنے میں پیش پیش تھے۔
یمن سے ہی یہ بھی خبر ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی عرب کے اندر سرحدی علاقے عسیر میں سعودی فوجیوں اور ان کے اتحادیوں کے ٹھکانوں پر شدید حملہ کیا ہے۔ اس حملے میں سعودی فوج اور اس کے اتحادیوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچا۔
یمنی فوج نے پیر کو بھی سعودی عرب کے سرحدی علاقے جیزان میں سعودی فوج کے اڈے پر حملہ کر کے سعودی فوج کی ایک بکتربند گاڑی کو تباہ کر دیا تھا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/