حسین الدیہی:
بحرین کی جمیعت الوفاق تنظیم کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے کہا : بحرینی عوام صہیونی ریاست سے نفرت کرتی ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی جمیعت الوفاق تنظیم کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل حسین الدیہی نے اپنے ایک گفت و گو میں بیان کیا : عالمی فلسطین کانفرنس میں سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا خطاب مشعل راہ ہے۔
انہوں نے قائد اسلامی انقلاب کی ہدایات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا : تمام ممالک کی جانب سے فلسطینی مسلمانوں کی حمایت کرنا ضروری ہے۔
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : فلسطین کانفرنس کا کامیاب انعقاد امریکہ اور ناجائز صہیونی ریاست کی ناکامی کی نشاندہی کرتا ہے۔
انہوں نے ناجائز صہیونی ریاست اور سعودی عرب کے درمیان خفیہ تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بحرینی عوام صہیونی ریاست سے نفرت کرتی ہے۔
انہوں نے بحرینی عوام کی جانب سے حتمی کامیابی اور اپنے مقاصد کو حاصل کرنے تک کوششیں جاری رکھنے پر زور دیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے