24 February 2017 - 21:27
News ID: 426505
فونت
حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی :
مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل نے کہا : ملک میں دہشتگردی کے خلاف عوام کی نگاہیں افواج پاکستان کی جانب ہیں۔
حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ ضلع جامشورو کے زیر اہتمام درگاہ شریف حضرت لعل شہباز قلندر میں تحفظ مزارات  اولیاء اللہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی نے کہ ملک میں دہشتگردی کا خاتمہ ملک دشمن تکفیری دہشتگردوں سہولت کاروں کو بلاتاخیرسزائیں دیئے بغیر ممکن نہیں ۔

انہوں نے کہا کے مٹھی بھر دہشتگرد حکمرانوں کی سر پرستی میں اپنے عزائم جاری رکھے ہوئے ہیں لعل شہباز قلندر کے مزار پر دہشتگردی کرنے والے وہی یزیدی ہیں جنہوں نے شام ،عراق، میں آل رسول علیہ السلام سمیت پاکستان میں اولیا ء اللہ کے مزارات کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومت بخوبی آگاہ ہے کہ کن کن مدارس میں یہ دہشتگرد تربیت پارہے ہیں ملک میں نیشنل ایکشن پلان ایک مزاق بنتا جارہا ہے سندھ سمیت پورے ملک میں دہشتگردی کے خلاف عوام کی نگاہیں افواج پاکستان کی جانب ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬