24 February 2017 - 21:31
News ID: 426506
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کے وفود کے درمیان حج کے حوالے سے مذاکرات کا پہلا دورہ جدہ میں منعقد ہوا۔
ایران کے حج و زیادت ادارہ کے سربراہوں کی تعارفی تقریب

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کے وفود کے درمیان حج کے حوالے سے مذاکرات کا پہلا دورہ جدہ میں منعقد ہوا۔

تفصیلات کے مطابق، گزشتہ جمعرات کے روز دو گھنٹے طویل مذاکرات میں ایران کے ادارہ حج و زیارات کے نائب سربراہ 'حمید محمدی' ایرانی وفد کی قیادت کر رہے تھے جبکہ 'محمد صالح بنتن' سعودی وزیر حج و عمرہ اپنے ملک کے وفد کی سربراہی کر رہے تھے۔

ان مذاکرات کا آغاز سعودی عرب کے وزیر حج کی جانب سے ایرانی وفد کے باقاعدہ استقبال کے بعد کیا گیا جس میں فریقین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

حمید محمدی نے اس موقع پر ایرانی حاجیوں کے بنیادی حقوق کے حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران کے مؤقف اور مطالبات پر روشنی ڈالی۔

اس نشست میں سعودی عرب کے وزیر حج نے بھی آئندہ حج کے حوالے سے اپنی محکمہ کے پروگرام پر روشنی ڈالی اور اس امید کا اظہار کیا کہ ایرانی زائرین بھی آئندہ حج پہ شریک ہوں گے۔

ایران اور سعودی عرب کے درمیان حج حوالے سے مزید نشستیں منعقد ہوں گی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬