02 March 2017 - 12:28
News ID: 426627
فونت
ڈاکٹر علی اکبر ولایتی :
ایران کے اسٹریٹیجک ریسرچ سینٹر کے سربراہ نے کہا : ایران کا میزائل پروگرام مکمل طور پر دفاعی نوعیت کا ہے جس کا مقصد ملکی سرحدوں کا تحفظ کرنا ہے۔
ڈاکٹر علی اکبر ولایتی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے اسٹریٹیجک ریسرچ سینٹر کے سربراہ و سابق وزیر خارجہ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے بسیج رضاکارانہ فورس کی سائنسی اور ٹیکنالوجی تقریب کی چوتھی نشست کے اختتام کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے نے کہا : اسلامی جمہوریہ ایران کے میزائل پروگرام کا مقصد ملکی سالمیت اور خود مختاری کا تحفظ ہے۔

انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا : اسلامی جمہوریہ ایران کو اپنے دفاع کے لیے کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے اور ایران کے دفاعی پروگرام کا امریکہ سے کوئی تعلق نہیں ہے، امریکہ کو اس سلسلے میں مداخلت نہیں کرنا چاہیئے۔

ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے تاکید کی : اسلامی جمہوریہ ایران، منفی پروپیگنڈے سے مرعوب ہونے والا نہیں ہے اور اپنی پالیسیوں کے مطابق جب بھی ضروری سمجھے گا دوسرے میزائلوں کا بھی تجربہ کرے گا۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : اسلامی جمہوریہ ایران بین الاقوامی اور علاقائی ممالک کے مابین ایک اہم ملک ہے اسی لئے ہمارے میزائل ٹیسٹ کا مقصد بھی صرف اپنے ملک کا دفاع کرنا ہے۔

ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے اپنی گفت و گو میں تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : ہم میزائلوں کے ذریعے قومی دفاع کے حوالے سے خودکفیل ہوگئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران دشمنوں کے دباو سے متاثر نہیں ہوگا اور اپنی ضروریات کے مطابق زیادہ سے زیادہ طاقت کے ساتھ دوسرے میزائلوں کا ٹیسٹ کرے گا۔

انہوں نے ٹرمپ کو خبردار کرتے ہوئے کہا : امریکی صدر اپنے عوام کے مسائل کے حل کے بجائے پوری دنیا کے درمیان کشیدگیاں بڑھانے میں مشغول نہ رہیں ۔

عالمی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر نے کہا : امریکی صدر ٹرمپ، دنیا بھر کے عوام کے درمیان اختلافات اور تفریق پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

واضح ر ہے کہ  اسلامی جمہوریہ ایران کے کامیاب میزائل تجربات نے دشمن قوتوں، خاص طور سے امریکی ایوانوں میں غصے کی آگ بھڑکا دی ہے۔ حالانکہ ایرانی عہدیدار بارہا اعلان کر چکے ہیں کہ تہران کا میزائل پروگرام، اس کی دفاعی اسٹریٹیجی کا حصہ ہے۔ اس سے ملک کو فکر مند نہیں ہونی چاہیئے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۴۱۳/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬