02 March 2017 - 18:33
News ID: 426632
فونت
بھرام قاسمی نے خبر دی؛
اسلامی جمہوریہ ایران کے دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا : ایرانی دفترخارجہ نے تہران میں ڈنمارک کے سفیر کو طلب کرکے چھ شرپسندوں کی جانب سے ایرانی سفارتخانے پر دھاوا بولے جانے پر شدید احتجاج کیا۔
ایرانی وزارت خارجہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں کچھ انقلاب مخالف عناصر اور شرپسندوں کی جانب سے ایرانی سفارتخانے پر دھاوا بولے جانے کے بعد ایرانی دفترخارجہ نے تہران میں ڈنمارک کے سفیر کو طلب کرکے اس واقعے پر شدید احتجاج کیا۔

ترجمان دفترخارجہ بہرام قاسمی کے مطابق، کچھ شرپسند اور انقلاب مخالف عناصر نے ڈنمارک میں واقع ہمارے سفارتخانے پر دھاوا بول دیا اور اس واقعے پر دفترخارجہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے شمال اور مشرقی یورپ نے تہران میں موجود ڈنمارک کے سفیر کو طلب کرکے اسلامی جمہوریہ ایران کے شدید احتجاج درج کرایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈنمارک کے سفیر کو بتایا گیا کہ ایسے واقعات بین الاقوامی سفارتی آداب کی کھلی خلاف ورزی ہیں اور بیرون ملک سفارتکاروں کی جان و مال کے لئے خطرے کا باعث ہیں۔

ایرانی دفترخارجہ نے ڈنمارک کے سفیر سے مطالبہ کیا کہ ایرانی سفارتخانے پر دھاوا بولنے والوں کے خلاف فوری ایکشن لیتے ہوئے اس کے نتائج کو جلد اعلان کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق، ڈنمارک کے سفیر نے ایرانی سفارتخانے پر شرپسندوں کے دھاوا بولنے کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ ایرانی حکومت کے احتجاج اپنے ملک کو پہنچا کے اس کے نتائج یقنی بنائیں گے۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۲۶۳/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬