02 March 2017 - 23:59
News ID: 426643
فونت
یورپی پارلیمنٹ نے امریکی شہریوں کے یورپی ملکوں میں داخلے کے لئے ویزا کی شرط عائد کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔
امریکی کے لئے ویزے

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یورپی پارلیمنٹ کے اراکین نے یورپی کمیشن سے اپیل کی ہے کہ وہ، یورپی یونین کے رکن ملکوں میں امریکی شہریوں کے داخلے کے لئے ویزے کی چھوٹ کا قانون منسوخ کرے ۔

اس رپورٹ میں وضاحت کی گئی ہے کہ اس لئے کہ امریکہ، یورپ کے پانچ ملکوں کے شہریوں کو بلا ویزا داخلے کی اجازت دینے کے لئے تیار نہیں ہے۔

یورپی پارلیمنٹ نے ایک غیر نافذالعمل بل پاس کرکے یورپ میں داخلے کے لئے امریکی شہریوں کے لئے ویزے کی شرط عائد کئے جانے کی ضرورت پر زوردیا ہے اوریورپی کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس سلسلے میں آئندہ دو ماہ میں فیصلہ کرے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ امریکہ میں ٹرمپ حکومت کے برسر اقتدار آنے کے بعد یورپ و امریکہ کے تعلقات کشیدہ ہو گئے ہیں۔

امریکی صدر ٹرمپ، اب تک کئی بار یورپی یونین پر تنقید کر چکے ہیں اور انھوں نے یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کے فیصلے کا خیرمقدم بھی کیا ہے۔

یورپی یونین کے مختلف رکن ملکوں منجملہ بلغاریہ، کرویشیا، قبرص، پولینڈ اور رومانیہ کے شہریوں کے، امریکہ میں داخلے کے لئے ویزا شرط ہے جبکہ امریکی شہری، یورپی یونین میں بغیر ویزے کے داخل اور کہیں پر بھی تین ماہ تک قیام کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ یورپی یونین دو ہزار چودہ سے اب تک یورپی شہریوں کے لئے بھی اسی قسم کی مراعات کی خواہاں رہی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬