رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں ٹرمپ دور حکومت میں امریکی وزارت خارجہ کی بحرانی صورت حال پر جاری تنقید کے سلسلے میں اٹلانٹک جریدے نے اس وزارت خارجہ کی بحرانی و ابتر صورت حال کے بارے میں امریکہ کے موجودہ اور سابق حکام کے انٹرویوز کا ذکر کیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کے مجوزہ بجٹ بل سے امریکی وزارت خارجہ کے مالی ذرائع میں نمایاں کمی واقع ہوگی۔ اس رپورٹ کے مطابق ایسی حالت میں کہ دنیا میں امریکی وزارت خارجہ کے کئی ہزار کارکن سرگرم عمل ہیں تاہم کچھ عرصے سے وزارت خارجہ کی صورت حال ابتر ہوتی جا رہی ہے۔
امریکی وزارت خارجہ کے اہم عہدوں پر کسی کا انتخاب نہیں کیا گیا ہے جبکہ غیرملکی حکام کے ساتھ وزارت خارجہ کے عہدیداروں کی ملاقات کے مسئلے کو واضح طور پر نظرانداز کر دیا گیا ہے اور وائٹ ہاؤس کی جانب سے وزارت خارجہ کے اہلکاروں سے کوئی مشورہ نہیں لیا جا رہا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کا اسٹاف، امریکی صدر ٹرمپ کے داماد جرارڈ کوشنر کی بے جا مداخلت سے بھی کافی نالاں ہے۔ اس اسٹاف نے مسائل کے حل کے لئے وزیر خارجہ ٹلرسن کے اقدامات کو بھی ناکافی قرار دیا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/