07 March 2017 - 23:40
News ID: 426738
فونت
آیت اللہ صادق آملی لاریجانی:
اسلامی جمہوریہ ایران کے عدلیہ کے سربراہ نے کہا : حکومت گزشتہ صدارتی انتخابات کے حوالے سے امریکی الزامات کا منہ توڑ جواب دے ۔
آیت اللہ صادق آملی لاریجانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ صادق آملی لاریجانی نے ایران کی انسانی حقوق کے صورتحال پر امریکی رپورٹ کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا : حکومت گزشتہ صدارتی انتخابات کے حوالے سے امریکی الزامات کا منہ توڑ جواب دے۔

آیت اللہ صادق آملی لاریجانی نے بیسویں اور اکیسویں صدی میں امریکہ کی سیاہ تاریخ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : جس ملک کی تاریخ ویت نام، عراق، افغاستان، شام، فلسطین اور یمن جیسے ممالک میں قتل اور غارت گیری سے بھری پڑی ہے وہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اس طرح کے مضحکہ خیز انسانی حقوق کی پامالی کے الزامات لگانے کا حق بالکل نہیں رکھتا۔

انہوں نے اپنی گفت و گو میں تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : امریکہ کی اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف انسانی حقوق کی رپورٹ اسلامی انقلاب کے مخالف گروہوں کی مدد سے تیار ہوئی ہے جسکی ایران کے لئے کوئی اہمیت نہیں ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ صادق آملی لاریجانی نے ایران کی تجارت و اقتصادی ترقی کے لئے ملکی پیداوار پر زور دیتے ہوئے تاکید کی : مزاحمتی معیشت کی پالیسی ہی امریکی اقتصادی پابندیوں سے مقابلہ کرنے کے لئے موثر ثابت ہوگی۔

آیت اللہ صادق آملی لاریجانی نے مختلف اشیاء کی اسمگلنگ کی روک تھام پر زور دیتے ہوئے کہا : اسمگلنگ سے نہ صرف قومی خزانہ کو نقصان پہنچتا ہے بلکہ ملکی معیشت اور کاروبار کے لئے نقصان دہ ہے۔

واضح رہے کہ امریکا مسلسل ایران کے خلاف مختلف قسم کا الزام لگا رہا ہے اور اس کی وجہ سے مزید پابندی لگانے کا جواز قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہے جیسا کہ امریکا کی طرف سے ایران پر انسانی حقوق کی پایمالی کا الزام کئی برسوں سے اب تک مختلف مواقع پر لگایا جا رہا ہے حالانکہ پوری دنیا کو امریکا کی طرف سے یمن، عراق، افغانستان اور بحرین پر کی جا رہی ظلمانہ اقدام کا خبر ہے ۔ /۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۷۴/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬