07 March 2017 - 23:40
News ID: 426739
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران کے سائنسدانوں اور ماہرین کی طرف سے تیار کی گئی ہیلی کاپٹر صبا کی رونمائی کردی گئی۔
رونمایی جدیدترین بالگرد ایرانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صبا دو سو اڑتالیس ہیلی کاپٹر کی تقریب رونمائی کے موقع پر ایرانی وزیر دفاع بریگیڈیر جنرل حسین دہقان اور نائب ایرانی صدر برائے امور سائنس اور ٹیکنالوجی سورنا ستاری موجود تھے۔

ایرانی وزیر دفاع نے رونمائی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے بیان کیا : صبا دو سو اڑتالیس ہیلی کاپٹر کو بنانے میں وزارت دفاع کی ایوی ایشن انڈسٹریز اتھارٹی کے ماہرین اور سائنسدانوں کا مرکزی کردار ہے۔

وزیر دفاع حسین دھقان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : صبا ہیلی کاپٹر ہلکے اور درمیانے درجے کا ، ملٹی پرپز ہیلی کاپٹر ہے اس میں دو انجن ہے اور جس میں آٹھ افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا : یہ ہیلی کاپٹر، سامان کی ترسیل ، مسافروں کو لانے لے جانے، امدادی کاموں اور فضائی نقشوں کی تیاری میں استعمال ہوسکتا ہے جبکہ اسے ایئر ایمبولیس اور ایئر ٹیکسی کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

حسین دھقان نے ہیلی کاپٹر کی دیگر خصوصیات پر روشنی ڈالتے ہوئے بیان کیا : اس ہیلی کاپٹر کی باڈی مکمل ایرو ڈائنامک ہے اور منفی پچیس ڈگری سینٹی گریڈ سے لیکر+ پچپن ڈگری سینٹی گریڈ تک اس کی کارکردگی میں کوئی فرق نہیں آتا۔

انہوں نے تاکید کی : اس میں جدید ترین ایوی ایشن مکینکل سسٹم سے کام لیا گیا ہے، یہ تیز رفتار بھی ہے اور شور بھی کم پیدا کرتا ہے جبکہ سیفٹی کے لحاظ سے ایک انجن بند ہونے کی صورت میں بحفاظت زمین پر اتر سکتا ہے۔

ایران کے وزیر دفاع نے بیان کیا : یہ ہیلی کاپٹر، فوجی اور سول دونوں مقاصد کے لیے ہے اور ہم اسے عالمی منڈیوں اور خاص سے طور اسلامی ملکوں کو مناسب قیمت پر برآمد کرنے کے لیے تیار ہیں۔

جنرل حسین دہقان نے اسے ایک قومی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا : ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ جس سال کو مزاحمتی اقتصادی پالیسی، اقدام و عمل کا نام دیا گیا تھا اس میں ہم نے ایک اور قومی کامیابی حاصل کی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/ک۳۷۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬