07 March 2017 - 23:51
News ID: 426742
فونت
بہرام قاسمی :
اسلامی جمہوریہ ایران کے دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا : سعودی عرب خطے میں بدگمانی اور اختلاف پھیلانا چاہتا ہے ۔
بہرام قاسمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دفترخارجہ کے ترجمان نے سعودی بادشاہ کے حالیہ دورہ ملائیشیا کے موقع پر ایران مخالف مشترکہ بیان کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے ملائیشیا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عالم اسلام اور مسلمانوں کے درمیان وحدت کی مضبوطی کے لئے تعمیری کردار ادا کرے۔

انہوں نے سعودی کی طرف سے خطے کا نا امن کرنے کی صورت حال کی وضاحت کرتے ہوئے کہا : سعودی عرب خطے میں بدگمانی اور اختلاف پھیلانا چاہتا ہے اور وہ یہ سمجھتے ہیں کہ وہ اس کام میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔

بہرام قاسمی نے سعودی عرب کی طرف سے ایران کے خلاف منفی پروپیگنڈے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : سعودی عرب کو اس طرح کے بے بنیاد بیانات سے پرہیز کرنا چاہئے اور خطے کو مزید نا امن کرنے کا اقدام چھوڑ دینا چاہیئے ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزارت خارجہ کے ترجمان نے گزشتہ ہفتوں میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ کے دورہ عراق کا ذکر کرتے ہوئے بیان کیا : ایران اور عراق کے دوطرفہ روابط پہلے کی طرح مضبوط ہیں اور کوئی بھی ملک ان روابط میں خلل ایجاد نہیں کر سکتا۔

انہوں نے ارمینیا میں امریکی فورسز کی تعییناتی کے حوالے سے کہا : امریکہ کبھی اپنے فوجی بل بوتے پر خطے امن اور استحکام نہیں لاسکتا بلکہ اس کے منفی اثرات کئی سالوں اور دہائیوں تک دنیا کے مختلف علاقوں بالخصوص مشرقی وسطی اور مغربی ایشیاء میں موجود ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزارت خارجہ کے ترجمان نے مقبوضہ فلسطین میں ناجائز صیہونی حکومت کی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی : اسلامی جمہوریہ ایران مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھے گا۔

بہرام قاسمی نے مختلف مغربی میڈیا فلسطین کے خلاف شائع ہونے والی جھوٹی رپورٹس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا : ایران کسی بھی ایسے اقدام جو کہ فلسطینی امنگوں کے خلاف ہو اس کی مذمت کرتا ہے۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۵۲/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬