10 March 2017 - 15:48
News ID: 426787
فونت
بہرام قاسمی:
اسلامی جمہوریہ ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا : اسلامی جمہوریہ ایران انسانی حقوق کے قوانین کے حوالے سے قومی اور بین الاقوامی اصولوں اور فرائض سے مکمل طور واقف ہے اور اس حوالے سے اہم عالمی سطح پر اقدامات کر رہا ہے۔
بہرام قاسمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے اقوام متحدہ  کی مبصر کی ایران مخالف رپورٹ پر اپنے سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا : اقوام متحدہ کی مبصر برائے انسانی حقوق عاصمہ جہانگیر کی ایران میں انسانی حقوق کی صورتحال کے خلاف رپورٹ جھوٹ پر مبنی ہے اور عالمی اصولوں کی خلاف ورزی کرتی ہے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ایران کے حوالے سے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی مبصر کی جانب سے ایک بار پھر جانبدارانہ رپورٹ تیار کی گئی ہے جس میں عالمی اصولوں اور انصاف کی کھلی خلاف ورزی نظر آتی ہے۔

بہرام قاسمی نے تاکید کی : اقوام متحدہ مبصر نے اپنی رپورٹ میں غیرقانونی اور غلط طریقوں سے ایران کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے دعوے کئے ہیں۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : اسلامی جمہوریہ ایران انسانی حقوق کے قوانین کے حوالے سے قومی اور بین الاقوامی اصولوں اور فرائض سے مکمل طور واقف ہے اور اس حوالے سے اہم عالمی سطح پر اقدامات کر رہا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا : ایرانی حکومت اقلیت، شہریوں اور بالخصوص خواتین کے حقوق کے لئے جد و جہد کرتی ہے اور ہرگز ان کے حقوق پامال نہیں ہونے دے گی۔

بہرام قاسمی نے کہا : بدقسمتی سے اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر بعض مخصوص ممالک کی خواہشات کی بنیاد پر ایران میں انسانی حقوق پر یک طرفہ رپورٹ پیش کی جس میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۲۴/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬