10 March 2017 - 16:04
News ID: 426790
فونت
ایران کی عدلیہ میں انسانی حقوق کمیشن کے سربراہ محمد جواد لاریجانی نے اقوام متحدہ کی کارکردگی پر شدید تنقید کرتے ہوئے اس کو تھئیٹر ہال قرار دیا ہے۔
اقوام متحدہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ میں انسانی حقوق کمیشن کے سربراہ محمد جواد لاریجانی نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے بعض موقف اور بیانات پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ ایک ایسے تھئیٹر ہال میں تبدیل ہو گیا ہے جہاں امریکا اور اس کے اتحادیوں کے ڈرامے باز ڈرامے کرتے رہتے ہیں۔

محمد جواد لاریجانی نے ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل نمبر دو کے ایک پروگرام میں گفتگو کے دوران اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اب تک ہزاروں یمنی بچے سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے ہاتھوں شہید ہوچکے ہیں، کہا کہ اقوام متحدہ کے ادارے ان بچوں کی شہادت کو صرف یمن کی خانہ جنگی کا نتیجہ قرار دے رہے ہیں۔

ایران کی عدلیہ میں انسانی حقوق کمیشن کے سربراہ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ انسانی حقوق کی پاسداری جمہوریت کے تقاضوں کو پورا کئے بغیر ممکن نہیں ہے، کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران علاقے میں جمہوریت کا گہوارہ ہے لیکن اس کے باوجود امریکا کے زیراثر انسانی حقوق کے ادارے ہمیشہ ایران میں جمہوریت پر سوالیہ نشان لگاتے ہیں۔

انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران کے لئے انسانی حقوق سے متعلق خصوصی رپورٹر کا تعین بلاجواز اور انسانی حقوق کونسل کے منشور کے منافی ہے، کہا  کہ خصوصی رپورٹر کے بارے میں ایران کی مخالفت کسی شخص کی مخالفت نہیں ہے۔

ایران کے انسانی حقوق کمیشن کے سربراہ نے ایران کے خلاف انسانی حقوق کے خصوصی رپورٹر کی حالیہ رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ رپورٹر نے منافقین کے دہشت گرد گروہ ایم کے او، ریگی کے دہشت گرد گروہ کے عناصر اور دو ہزار نو میں ایران میں فتنہ پیدا کرنے والوں کو انسانی حقوق کا مدافع قرار دیا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬