رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کے میدان میں تبدیل ہو گیا ہے، کہا کہ استقامتی قوتوں کے مقابلے میں سامراجی طاقتوں کا ایک محاذ بنا ہوا ہے اور اس محاذ میں صیہونی اور ان کے اتحادی شامل ہیں-
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے تہران میں شکوہ ایثار کے زیرعنوان منعقدہ ایک سیمینار میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ آج شام اور عراق، استقامتی قوتوں اور غیر استقامتی طاقتوں کے درمیان جنگ کا میدان بنا ہواہے-
ڈاکٹر لاریجانی نے سیمینار میں موجود شہیدوں کے اہل خانہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کی مائیں اور ان کے گھر والے شہدا کی میراث میں شریک ہیں-
ان کا کہنا تھا کہ شہدا کی ماؤں نے ان افراد کی تربیت میں اہم کردار ادا کیا ہے اور اگر گھر کے ماحول میں ایثار و فداکاری کا جذبہ نہ ہوتا تو یہ خوبصورت معنوی مناظر دیکھنے کو نہ ملتے-
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ آج کی دنیا میں لوگ ایثار اور شہادت کے کلیدی مفہوم سے دور ہو گئے ہیں- ان کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کو اس بات پر فخر ہے کہ دین اسلام کی بزرگ ہستیوں نے ایثار اور شہادت کے مفہوم کو مسلمانوں کی آج کی زندگی تک پہنچایا ہے-
اس سیمینار میں دنیا کے کئی ملکوں کے شہیدوں کی مائیں اور اہل خانہ بھی موجود تھے۔
اس موقع پر ڈاکٹرلاریجانی نے حزب اللہ کے کمانڈر شہید عماد مغنیہ کی ماں اور دیگر شہدا کی ماؤں سے ملاقات بھی کی اور ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا- /۹۸۸/ ن۹۴۰