13 March 2017 - 11:27
News ID: 426854
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے صہیونی وزیراعظم کی ہرزہ سرائیوں کے جواب میں کہا ہے کہ نیتن یاہو تورات کے حوالے سے من گھڑت باتیں کرکے ہرگز ایرانی قوم کی جانب سے یہودیوں کو نجات دینے والی تاریخ کو چھپا نہیں سکتا.
محمد جواد ظریف


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے صہیونی وزیراعظم کی ہرزہ سرائیوں کے جواب میں کہا ہے کہ نیتن یاہو تورات کے حوالے سے من گھڑت باتیں کرکے ہرگز ایرانی قوم کی جانب سے یہودیوں کو نجات دینے والی تاریخ کو چھپا نہیں سکتا.

انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو تورات کو مسخ کرنے پر آتر آیا ہے مگر وہ ایسے نسل پرستی اور جعلی بیانات سے تاریخ کو نہیں جھٹلا سکتا.

نیتن یاہو نے دعوی کیا تھا کہ ایرانیوں نے اڑھائی ہزار سال سے یہودیوں کو نیست و نابود کرنے کی کوشش کی مگر انہوں نے شکست کھائی، تاہم جواد ظریف نے اس کے جواب میں کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ نیتن یاہو اپنی من گھڑت باتوں کو جواز دینے کے لئے توارت جیسی مقدس کتاب کو مسخ کرنے پراترآیا ہے اور حیرت کی بات یہ ہے کہ تاریخ میں ایرانیوں نے یہودیوں کو تین بارمختلف واقعات میں نجات دی ہے.

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہامان کی سازش سے یہودیوں کو بچایا گیا اور پھر کوروش کی دور حکمرانی میں ایرانی بادشاہ نے بابل کے ہاتھوں اسیر ہونے والے یہودیوں کو بچایا جبکہ دوسری عالم جنگ میں جب یورپ میں یہودیوں کو قتل کیا جارہا تھا تب ایرانیوں نے ان کو پناہ دی ۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬