رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہیومن رائٹس واچ کے مطابق، میانمار کے عہدیداروں اور فوجیوں نے، روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام کرکے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا ارتکاب کیا ہے۔
ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ کے مطابق روہنگیا مسلمان اپنی جان بچانے کے لیے ملک سے فرار ہونے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بڑی تعداد میں روہنگیا مسلمان میانمار کی فوج کے ظلم و ستم سے بچنے کے لیے، بنگلہ دیش فرار ہوگئے ہیں جہاں کاکس کے پناہ کیمپوں میں انتہائی دشوار صورتحال کا سامنا ہے۔
بنگلادیشی حکام کے مطابق تقریبا چار لاکھ روہنگیا مسلمان، اس وقت سرحدی علاقوں میں قائم پناہ گزین کیمپوں میں مقیم ہیں، جنکی ستر فی صد تعداد حال ہی میں میانمار سے فرار ہوکے بنگلہ دیش پہنچی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ دس لاکھ زائد روہنگیا مسلمان، میانمار کے صوبے راخین میں مقیم ہیں لیکن حکومت میانمار نے انیس سو اسی میں ان کی شہری منسوخ کردی تھی۔/۹۸۸/ ن۹۴۰