14 March 2017 - 18:27
News ID: 426880
فونت
سرتاج عزیز:
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد پر عمل درآمد کے حوالے سے علاقائی سیمینار ہوا، جس میں خطاب کرتے ہوئے مشیر خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا کہ نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت کے لیے غیر امتیازی اور شفاف معیار رکھنا چاہیے۔
سرتاج عزیز

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت کے لیے مکمل اہلیت رکھتا ہے، جب کہ تباہی پھیلانے والے ہتھیار ریاستی و غیر ریاستی عناصر کے ہاتھ نہیں لگنے دیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد پر عمل درآمد کے حوالے سے علاقائی سیمینار ہوا، جس میں خطاب کرتے ہوئے مشیر خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا کہ نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت کے لیے غیر امتیازی اور شفاف معیار رکھنا چاہیے، پاکستان نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت کے لیے مکمل اہلیت رکھتا ہے۔

مشیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ذمہ دار ایٹمی ملک کے طور پر عالمی برادری سے مل کر کام کر رہا ہے، پاکستان تباہی پھیلانے والے ہتھیار ریاستی و غیر ریاستی عناصر کے ہاتھ نہیں لگنے دے گا۔ /۹۸۹/ف۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬