‫‫کیٹیگری‬ :
16 March 2017 - 19:11
News ID: 426916
فونت
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا مرکزی تنظیمی وتربیتی کنونشن ۱۴ ،۱۵ ،۱۶ اپریل کواسلام آباد میں منعقد ہوگا ۔
اراکین ایم ڈبلیو ایم پاکستان کی پاکستانی سفیر سے ملاقات


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا مرکزی تنظیمی وتربیتی کنونشن ۱۴ ،۱۵ ،۱۶ اپریل کواسلام آباد میں منعقد ہوگا جس میں ملک بھر سے اراکین مرکزی شوری (مرکزی، صوبائی، ضلعی اراکین کابینہ) شریک ہوں گے، کنونشن کے مختلف سیشنز سے مرکزی قائدین خطاب کریں گے، جبکہ کنوکشن سے خصوصی خطاب مرکزی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کریں گے۔
 

اس بات کا اعلان مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی نے وحدت ہاوس اسلام آباد میں مرکزی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات اسد عباس نقوی، مرکزی سیکریٹری امور روابط ملک اقرار حسین، علامہ اصغر عسکری، مولانا حسین شیرازی، ارشاد حسین بنگش، محسن شہریار اور دیگر بھی موجود تھے۔

علامہ سید احمد اقبال رضوی کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا سالانہ مرکزی تنظیمی وتربیتی کنونشن 14 ،15 ،16 اپریل کو جامعہ امام صادق اسلام آباد میں منعقد ہوگا، کنونشن کے مختلف سیشنز سے مرکزی قائدین خطاب کریں گے، جبکہ کنوکشن سے خصوصی خطاب مرکزی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کریں گے،

علامہ احمد اقبال رضوی نے کنونشن کے انتظامات اور دعوتی عمل کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔ /۹۸۹/ ف۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬