16 March 2017 - 19:29
News ID: 426923
فونت
نفیس زکریا:
اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ داعش افغانستان میں موجود ہے۔ افغانستان میں موجود دہشتگرد بار بار پاکستان کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پاک افغان سرحد کی بندش عارضی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری بھارتی شہر بریلی میں مسلمانوں کو علاقہ چھوڑنے کی دھمکیوں کا نوٹس لے۔
 نفیس زکریا

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ داعش کی افغانستان میں موجودگی صرف پاکستان نہیں بلکہ پورے خطے کیلئے خطرہ ہے۔ عالمی برادری امریکی سینٹ کام کمانڈر کے بیان کا نوٹس لے، جس میں انہوں نے کہا کہ پاک بھارت تنازع میں اضافہ ایٹمی جنگ کی صورت اختیار کر سکتا ہے۔ بھارت کو جلد احساس ہوگا کہ خطے کے امن کیلئے واحد راستہ مذاکرات ہے۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ داعش افغانستان میں موجود ہے۔ افغانستان میں موجود دہشت گرد بار بار پاکستان کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پاک افغان سرحد کی بندش عارضی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری بھارتی شہر بریلی میں مسلمانوں کو علاقہ چھوڑنے کی دھمکیوں کا نوٹس لے۔

بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ برے سلوک کے بارے میں اقوام متحدہ کی رپورٹ سامنے آچکی ہے۔ اقوام متحدہ کے نئے سیکرٹری جنرل نے پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر پر ثالثی کرانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ امریکی سینٹ کام کے سربراہ نے پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف کوششوں کو سراہا جبکہ امریکی فوج کے سربراہ نے پاک افغان بارڈر پر پاکستان کے بارڈر مینجمنٹ کے مطالبے کی حمایت کی ہے۔ /۹۸۹/ف۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬