‫‫کیٹیگری‬ :
16 March 2017 - 19:32
News ID: 426924
فونت
خواجہ حمید الدین:
شاہ جیونہ میں سالانہ شیخ الاسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دشمن کی سازشیں ناکام بنانے کے لیے پوری امت کو متحد ہونا پڑے گا، اللہ کی مدد اور نصرت اس کے احکامات پر نبی کریمﷺ کے طریقے کے مطابق عمل کر کے ہی حاصل کی جا سکتی ہے۔
حرم امام حسین

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سابق سینیٹر اور سیال شریف دربار کے سجادہ نشین خواجہ حمید الدین سیالوی نے شاہ جیونہ جھنگ میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت امام حسینؑ نے دین کی بقاء کے لیے اپنا سب کچھ قربان کر دیا، آپؑ کی قربانی انسانیت کے لیے مثال بنی رہے گی، آج بھی مسلمان اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر دنیا و آخرت سنوار سکتے ہیں۔

شاہ جیونہ میں سالانہ شیخ الاسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دشمن کی سازشیں ناکام بنانے کے لیے پوری امت کو متحد ہونا پڑے گا، اللہ کی مدد اور نصرت اس کے احکامات پر نبی کریمﷺ کے طریقے کے مطابق عمل کر کے ہی حاصل کی جا سکتی ہے۔

اس موقع پر سید طاہر عمر شاہ، علامہ شمس الرحمن طاہر، جعفر کھچی نے بھی خطاب کیا۔ کانفرنس میں ایم پی اے حاجی محمد خان بلوچ اور سابق ایم پی اے افتخار خان بلوچ نے بھی شرکت کی۔ /۹۸۹/ف۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬