16 March 2017 - 19:18
News ID: 426919
فونت
علی حسین نقوی:
پولٹیکل کونسل سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم سندھ کے رہنما نے کہا کہ خیرپور انتظامیہ اور صوبائی وزیر منظور وسان کیجانب سے تکفیری گروہ کی سرپرستی قابل مذمت ہے، پیپلز پارٹی شیعہ دشمنی پر مبنی رویئے میں تبدیلی لائے اور بانیان مجالس پر دباؤ ڈال کر مجالس عزا رکوانے کا سلسلہ فوری بند کرے۔
علی حسین نقوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کی صوبائی پولٹیکل کونسل کا اہم اجلاس صوبائی پولٹیکل سیکرٹری علی حسین نقوی کی زیرِ صدارت وحدت سیکرٹریٹ کراچی میں منعقد ہوا، جس میں ضلعی سیکرٹری جنرل سمیت سیکرٹری سیاسیات نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید علی حسین نقوی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے وڈیروں نے سندھ میں ایم ڈبلیو ایم کے کارکنوں کے خلاف انتقامی کاروائیوں کا آغاز کر دیا ہے، خیرپور انتظامیہ اور صوبائی وزیر منظور حسین وسان کی جانب سے تکفیری گروہ کی سرپرستی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے پیپلز پارٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ شیعہ دشمنی پر مبنی اپنے رویئے میں تبدیلی لائے، اور بانیان مجالس پر دباؤ ڈال کر مجالس عزا رکوانے کا سلسلہ فوری بند کرے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے رویئے کے باعث ملک بھر میں ملت تشیع کے اندر شدید تشویش پائی جاتی ہے، پیپلز پارٹی نے اگر انتقامی کاروائیوں کا سدباب نہ کیا، تو معاملات سنگین صورت اختیار کریں گے اور ہم انتقامی کارروائیوں اور تکفیری دہشتگردوں کی سرپرستی کرنے پر پیپلز پارٹی کے خلاف تحریک کا آغاز کریں گے۔/۹۸۹/ ف۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬