21 March 2017 - 08:27
News ID: 427006
فونت
حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی:
مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندہ کے سیکر یٹری جنرل نے کہا : جب تک نظریاتی اور فکری محاظ پر داعش کو شکست دی نہیں جاتی اس وقت تک داعش کا خاتمہ ممکن نہیں ۔
حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندہ کے سیکر یٹری جنرل حجت الاسلام مقصو د علی ڈومکی نے سکھر پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندہ یونیورسٹی میں داعشی فکر کی ترویج لمحہ فکریہ ہے ۔

انہوں نے بیان کیا : داعش کے سہولتکار لشکر جھنگوی،سپاہ صحابہ کی صورت میں ملک بھر میں موجود ہیں۔ جب تک نظریاتی اور فکری محاظ پر داعش کو شکست دی نہیں جاتی اس وقت تک داعش کا خاتمہ ممکن نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ داعش کے سپورٹر پارلیمنٹ اور اداروں میں بیٹھے ہوئے ہیں جس کے سبب دہشت گردی میں کمی آنے کے بجائے مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ،ہم آپریشن رد الفساد کی بھر پور حمایت کرتے ہیں۔            

در یں اثناء خیرپور میں ایس ایس پی آفس کے سامنے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ حجت الاسلام محمد نقی حیدری امن و اتحاد کے علمبردار بہادر عالم دین ہیں۔ جنہوں نے ظلم و جبر کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔ ہمیں مجلس وحدت مسلمین کے ان عظیم کار کنوں پر فخر ہے کے جنہوں نے ظلم کی سیاہ رات میں حسینیت کے نورانی پرچم کو سر بلند رکھا ہے ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬