21 March 2017 - 08:37
News ID: 427011
فونت
صومالیہ کے وزیر اعظم:
صومالیہ کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ یمن کے سمندری علاقے میں صومالیائی باشندوں کے قتل عام کی ذمہ دار سعودی حکومت ہے۔
صومالیائی باشندوں کا قتل عام

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صومالیہ کے وزیر اعظم حسن علی خبری نے اپنے ایک بیان میں صومالیائی باشندوں پر سعودی عرب کے فوجی ہیلی کاپٹروں کے حملے کی مذمت کی اور کہا کہ اس حملے میں مارے گئے سبھی لوگ بے گناہ تھے اور ان میں بیشتر خواتین اور بچے ہیں۔

صومالیہ کے وزیرخارجہ عبدالسلام عمر نے بھی اس حادثے کے بارے میں کہا کہ جوکچھ صومالیہ کے بے گناہ شہریوں کے لئے پیش آیا وہ وحشتناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ تھا اور سعودی عرب، اس حملے کا ذمہ دار ہے۔

خبروں میں کہا گیا ہے کہ جس وقت سعودی عرب کے ہیلی کاپٹروں نے یہ حملہ کیا اس وقت صومالیائی پناہ گزیں ایک کشتی میں سوار ہو کریمن منتقل ہو رہے تھے اور انہوں نے حملے کے وقت ٹارچ جلا کر سعودی ہیلی کاپٹروں کو یہ واضح کرنے کی کوشش کی کہ ان کا تعلق یمنی فوج یا عوامی رضاکار فورس سے نہیں ہے لیکن اس کے باوجود سعودی عرب کے ہیلی کاپٹروں نے صومالیائی باشندوں کی کشتی پر حملہ کر دیا۔

یہ حملہ اس وقت ہوا جب یہ کشتی یمن کے ساحل سے تیس میل کے فاصلے پر تھی۔ پناہ گزینوں سے متعلق اقوام متحدہ کی ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کے حملے میں چالیس صومالیائی شہری جاں بحق اور اسّی دیگر زخمی ہوئے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬