21 March 2017 - 09:09
News ID: 427014
فونت
دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔
دہشت گردی کا خطرات

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔

حساس ادارے نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ٹیکسلا اور حضرو میں تین دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کی شناخت اعظم خان، ریاض خان اور وصی اللہ محسود کے نام سے ہوئی ہے۔

موصول رپورٹ کے مطابق ان دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم کے فضل اللہ گروپ سے ہے۔

دہشتگردوں سے 9 کلو بارود ، 3 کلاشنکوف، 7ہینڈ گرنیڈ، 2 پستول اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے پنجاب پولیس کی ٹوپیاں بھی برآمد ہوئیں ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬