‫‫کیٹیگری‬ :
22 March 2017 - 23:57
News ID: 427044
فونت
حجت الاسلام و المسلمین قاضی نیاز حسین نقوی:
سرزمین پاکستان کے مشھور شیعہ عالم دین نے جامعہ المنتظر لاہور میں منعقدہ اجلاس میں کہا: دینی مدارس نے معاشرے کی تعمیر میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔
حجت الاسلام سید نیاز حسین نقوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین پاکستان کے مشھور شیعہ عالم دین حجت الاسلام و المسلمین قاضی نیاز حسین نقوی نے جامعہ المنتظر لاہور میں منعقدہ اجلاس میں کہا: اتحاد تنظیمات مدارس کے پانچوں وفاق نصاب میں تبدیلی کیلئے تیار ہیں، لیکن اس سے پہلے نفرت آمیز مواد کی نشاندہی کی جائے ۔

انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ حکومت فیصلہ نہیں کر سکی کہ مدارس دینیہ سے مربوط ادارہ کونسا ہے، وزارت مذہبی امور، وزارت تعلیم، وزارت داخلہ، نیکٹا اور اب قومی سلامتی کے مشیر لیفٹینٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ معاملات کی نگرانی کر رہے ہیں کہا: مدارس دینیہ نے معاشرے کی تعمیر میں اہم کردار ادا کیا ہے، پانچوں مدارس کو تعلیمی بورڈز کا درجہ دیا جائے۔

دوسری جانب حجت الاسلام محمد رمضان توقیر نے کہا : تحصیل میونسپل کمیٹی بنوں کے گستاخانہ اشتہار کی ذمہ دار صوبائی حکومت ہے، ذمہ داروں کی صرف معطلی کافی نہیں، انہیں ملازمتوں سے برخاست کر کے توہین مذہب کا مقدمہ درج کرکے سزا دی جائے۔

انہوں نے مزید کہا: سکیورٹی ادارے نفرت پھیلانے والے مخصوص مدارس سے آگاہ ہیں لہذا ہر مدرسہ پر الزام عائد نہ کریں  ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬