23 March 2017 - 12:50
News ID: 427053
فونت
بہرام قاسمی :
اسلامی جمہوریہ ایران نے برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں گزشتہ روز ہونے والے دہشت گردی کے واقعے اور بے گناہ لوگوں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کی مالی اور سیاسی حمایت کا راستہ روکے جانے پر زور دیا ہے۔
بہرام قاسمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے جمعرات کے روز اپنے ایک بیان میں لندن کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا : دہشتگردی جغرافیائی حصار میں محدود نہیں ہے اوراس کے خاتمے کے لئے بین الاقوامی اور علاقائی یکجہتی اور تعاون ناگزیر ہے۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے اپنے ایک بیان میں انسداد دہشتگردی اور تشدد کی روک تھام کے مقصد سے بین الاقوامی سطح پر ایک شفاف اتحاد اور عالمی اجتماعی تعاون کے قیام پر زور دیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنی گفت و گو میں لندن میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا :ایران دہشت گردی کی ہر شکل کے خلاف جنگ میں پیش پیش ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ جب تک دہشت گردی کے خلاف غیر موثر، ناکارہ  اور نمائشی علاقائی اور عالمی اتحاد قائم رہیں گے اور مغربی ممالک اس مذموم اور غیر انسانی فعل کے خلاف جنگ میں دوہرے معیاروں پر عمل کرتے رہیں گے اس وقت تک دنیا کا کوئی بھی ملک دہشت گردی سے محفوظ نہیں رہ سکتا۔

بہرام قاسمی نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی بیخ کنی کے لئے، دہشت گردوں کو اسحلے کی فراہمی کے راستے بند نیز دہشت گردی اور تکفیری سوچ کی ترویج کرنے والے ملکوں کو دہشت گرد گروہوں کی مالی اور سیاسی حمایت سے روکنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی کی کوئی سرحد نہیں اور اس لعنت کے خاتمے کے لئے بین الاقوامی اور علاقائی یکجہتی اور تعاون ناگزیر ہے۔

بہرام قاسمی نے لندن کے دہشتگردی حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز برطانوی پارلیمنٹ کے باہر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۷۱/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬