26 March 2017 - 23:16
News ID: 427109
فونت
علاء الدین بروجردی :
ایران کی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران کی پارلیمنٹ میں امریکی فوج اور سی آئی اے کے دہشت گرد ہونے کے بارے میں دو ہنگامی بل پیش کئے جائیں گے۔
علاء الدین بروجردی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی نے علاقے کے مختلف ملکوں منجملہ افغانستان، عراق، شام اور یمن میں پائے جانے والے بحرانوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فوج نے علاقے میں عام شہریوں کا قتل عام کرنے والے دہشت گردوں کی بھرپور مدد و حمایت کی ہے۔

انھوں نے کہا کہ امریکی فوج ہی علاقے میں امریکی خفیہ اداروں کا آپریشن چلا رہی ہے۔

علاء الدین بروجردی نے کہا کہ ایران کی حکومت اور قوم کے خلاف امریکہ کے ظالمانہ طریقوں کے پیش نظر ایرانی اراکین پارلیمنٹ سے ہم آہنگی کے ساتھ امریکی فوج اور سی آئی اے کے دہشت گرد ہونے کے بارے میں بل تیار کیا گیا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬