رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران نے یمن میں جاری سعودی قیادت میں اتحادی فورز کی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے یمن میں جنگ اور تشدد کی فوری روک تھام کا مطالبہ کیا۔
ایرانی دفترخارجہ نے اتوار کے ایک بیان میں یمن پر سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک کی جارحیت کے دو سال گزرنے کے حوالے سے یمن کی سالمیت کے خلاف جاری حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
اس بیان کے مطابق، یمن پر مسلط کردہ جنگ کا دوسرا سال بھی گزر گیا جبکہ وہاں کےنہتے عوام نام نہاد انسداد دہشتگردی اور نام نہاد قانونی کاروائیوں کے شکار ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ یمن میں امن و امان کی بحالی بالخصوص اس ملک میں جاری فضائی جارحیت کے خاتمے، انسانی ہمدردی کے تحت یمن کو امدادی اشیا کی فراہمی اور یمن میں مشترکہ حکومت کی تشکیل کے حوالے سے ایران کے چار نکاتی ایجنڈے پر مشترکہ کوشش کرے۔
اس بیان کے مطابق، یمن میں جاری بحران اور بگڑتی صورتحال سے نہ صرف اس ملک کے مفاد میں نہیں بلکہ اس صورتحال سے خطی امن و استحکام کو شدید نقصان پہنچے گا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/