
اسلامی جمہوریہ ایران میں سرکاری سکیم کے تحت عازمین حج کے لئے فارم بھرنے کے سلسلہ کا آغاز اپریل کے دوسرے ہفتے سے ہوگا۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران میں سرکاری سکیم کے تحت عازمین حج کے لئے فارم بھرنے کے سلسلہ کا آغاز اپریل کے دوسرے ہفتے سے ہوگا۔
ایران کے ادارہ حج و ازیارات نے ہفتہ کے روز اعلان کیا ہے کہ گورنمنٹ سکیم کے تحت حج 2017 کے لئے جن افراد کے پاس تصدیق شدہ فارم ہو تو وہ متعلقہ دفاتر میں جمع کرایا جائے۔
اس بیان کے مطابق؛ عازمین حج کو حج فارم بھرنے اور جمع کرنے کے لیے گذشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی تمام تر مطلوبہ اور ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کئے جائیں گے۔
یاد رہے کہ ایرانی سپریم لیڈر کے نمائندہ برائے امور حج و زیارات نے کہا ہے کہ اس سال 86 ایرانی زائرین کو حج پر بیھجاجائے گا اور حج کے موقع پر زائرین کے لئے دعائے کمیل کی روحانی محفل اور مشرکین کے خلاف یوم برائت کی تقریب بھی منعقد ہوں گی۔
حجت الاسلام قاضی عسکر نے مزید کہا کہ ایرانی وفد نے سعودی وزیر حج کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں واضح طور پر اپنے مطالبات پیش کئے اور ان مذاکرات کے اختتام پر حتمی مفاہمت طے پاگئی جس کے نتیجے میں اس سال 86 ہزار ایرانی شہری حج کے عظیم فریضے کا شرف حاصل کریں گے۔
سنئیر ایرانی حج عہدیدار کار نے بتایا کہ سعودی حکام کے ساتھ ایرانی زائرین کو سیکورٹی کی مکمل فراہمی، طبی سہولیات، قونصلر خدمات تک رسائی اور دیگر موضوعات پر تفصیلی بات چیت کی گئی اور سعودی حکام نے ہمارے مطالبات مان لیے۔ /۹۸۹/ف۹۴۰/