28 March 2017 - 23:23
News ID: 427153
فونت
آیت اللہ صادق املی لاریجانی :
اسلامی جمہوریہ ایران کے عدلیہ کے سربراہ نے کہا : اقوام متحدہ نے یمن میں سعودی حكومت كی طرف سے قتل اور غارت گری اور فلسطین میں روزانہ كی بنیادوں پر انسانی حقوق كی پایمالی پر جان بوجھ كر خاموشی اختیار كی ہوئی ہے۔
آیت اللہ صادق املی لاریجانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے چیف جسٹس آیت اللہ صادق املی لاریجانی نے اقوام متحدہ كے ایران پر نظر ركھنے والی انسانی حقوق كے خصوصی نمائندے كے مشن كی توسیع كے رد عمل میں بین الاقوامی انسانی حقوق کے اداروں کے دوہرے معیار کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی طاقتیں انسانی حقوق کو اپنے مقاصد کے لئے استعمال کرتی ہیں۔

انہوں نے مقبوضہ فلسطین میں مظلوم فلسطینیوں پر صیہونی تشدد اور غیر انسانی كاروائیوں كا ذكر كرتے ہوئے كہا : اقوام متحدہ نے یمن میں سعودی حكومت كی طرف سے قتل اور غارت گری اور فلسطین میں روزانہ كی بنیادوں پر انسانی حقوق كی پایمالی پر جان بوجھ كر خاموشی اختیار كی ہوئی ہے۔

اقوام متحدہ كے دوہرے معیار پر آیت اللہ لاریجانی نے كہا : لگتا ہے كہ اقوام متحدہ مظلوموں كے خلاف ظالموں كے ساتھ دے رہی ہے۔

انہوں نے اپنی گفت و گو میں تاکید کرتے ہوئے كہا : ہم سمجتھے ہیں كہ ایران سمیت مختلف آزاد ریاستوں پر خصوصی مندوب كی تقرری بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ قواعد و ضوابط كے خلاف ہے۔

آیت اللہ لاریجانی نے كہا : اقوام متحدہ كی طرف سے متعین انسانی حقوق كے نمائندوں نے ہمیشہ انقلاب اسلامی ایران كے مخالفین كی مدد سے اپنی رپورٹ تیار كی ہے جو ایران كے لئے قابل قبول نہیں ہے۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۲۸۸/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬