30 March 2017 - 15:48
News ID: 427189
فونت
محسن رضائی :
اعلی ایرانی عہدیدار نے ایران کے خلاف داعش کی جاری کردہ دھکمی آمیز ویڈیو کے جواب میں کہا کہ داعش دہشتگردوں کی چھوٹی سے بھی غلطی کی بڑی سی سزا دی جائے گی۔
محسن رضائی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اعلی ایرانی عہدیدار نے ایران کے خلاف داعش کی جاری کردہ دھکمی آمیز ویڈیو کے جواب میں کہا کہ داعش دہشتگردوں کی چھوٹی سے بھی غلطی کی بڑی سی سزا دی جائے گی۔

ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سیکرٹری 'محسن رضائی' نے اپنے انسٹاگرام صفحے پر داعش کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ تم لوگ ہر جگے سے فرار ہورہے ہیں مگر یاد رکھو کہ ایران کے خلاف کسی بھی چھوٹی غلطی اور بیرون ملک ہمارے مفادات کو خطرہ پہنچانے کی صورت میں دنیا کے کسی کونے میں بھی تم کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے گی۔

انہوں نے داعش دہشتگردوں کو پیغام دیا کہ تم لوگوں کا ایسا حشر کردیں گے جس کی مثال تم لوگوں کی حلب اور موصول میں شکست سے بدتر ہوگی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬