04 April 2017 - 15:27
News ID: 427302
فونت
حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی :
مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل نے کہا : پاکستان میں اولیاء اللہ کے مزارات مساجد و امام بارگاہوں پر بم دھماکہ کرنے والے وہی لوگ ہیں جنہوں نے عراق ،و شام میں انبیا ،اہلبیت اطہار اور اصحاب رسول کے روضوں پر حملے کئے ۔
حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی نے وحدت ہاوس میں کابینہ کے اہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 9اپریل کو عظمت فاطمہ الزہرہ ؑ کانفرنس خیرپور کرکٹ اسٹیڈیم کنب میں منعقد کی جائے گئی ۔

انہوں نے وضاحت کی : کانفرنس سندھ میں بڑھتی ہوئی تکفیری دہشتگردی کے خلاف ایک عوامی ریفرنڈم ثابت ہوگئی ،اجلاس میں حجت الاسلام دوست علی سعیدی ،مولانا نشان حیدر ، مولانا نقی حیدری، یعقوب حسینی ،آصف صفوی ،عالم کربلائی ،آفتاب میرانی ،منور جعفری،ناصر حسینی ،حیدر زیدی ،شفقت لانگا و دیگر موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ دھرتی محبت رکھنے والوں کی سرزمین ہے اس زمین پر نفرت کے بیچ بونے والوں کی کوئی جگہ نہیں ، سندھ کی سرزمین اولیاء اللہ کی سرزمین ہے اس کو دہشتگردوں کی آمچگاہ نہیں بنے دیں گئے ،پاکستان میں اولیاء اللہ کے مزارات مساجد و امام بارگاہوں پر بم دھماکہ کرنے والے وہی لوگ ہیں جنہوں نے عراق ،و شام میں انبیا ،اہلبیت اطہار اور اصحاب رسول کے روضوں پر حملے کیے ،انشااللہ بہت جلد یہ تکفیری دہشتگرد افواج پاکستان کے ہاتھوں پاکستان میں بھی نست و نابود ہونگے ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬