![سلامتی کونسل](/Original/1396/01/10/IMG23130337.jpg)
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر اور روسی صدر کے ایلچی برائے امور مشرق وسطی نے ایک ملاقات کے دوران شام مخالف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کو مسترد کردیا۔
ایرانی سفیر 'مہدی سنائی' نے گزشتہ روز نائب روسی وزیر خارجہ اور صدر کے ایلچی 'میخائیل بوگدانف' کے ساتھ اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے علاوہ علاقائی صورتحال بالخصوص شام کی حالیہ تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر فریقین نے یمن اور عراق کی حالیہ صورتحال اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔
روسی ایلچی نے اس بات پر زور دیا کہ شامی حکومت کی جانب سے ادلب میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال پر امریکہ، فرانس اور برطانیہ کے مؤقف سنجیدہ نہیں اور ہم اس حوالے سے شام مخالف سلامتی کونسل کی قرارداد کو منظور نہیں کریں گے۔
ایرانی سفیر مہدی سنائی نے صدر حسن روحانی کے حالیہ روس کے دورے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی قیادت نے باہمی کثیر الجہتی تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/