30 April 2017 - 11:00
News ID: 427816
فونت
ایرانی جوہری توانائی ادارے کے نائب سربراہ برائے بین الاقوامی اور قانونی امور اور روسی ایٹمی کمپنی کے اعلی حکام نے تہران اور ماسکو کے درمیان جوہری مذاکرات کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
ایران اور روس

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی جوہری توانائی ادارے کے نائب سربراہ برائے بین الاقوامی اور قانونی امور اور روسی ایٹمی کمپنی کے اعلی حکام نے تہران اور ماسکو کے درمیان جوہری مذاکرات کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

ایرانی جوہری توانائی ادارے کے ترجمان بہروز کمالوندی نے روس اٹم کمپنی کے سربراہ اور نائب سربراہ آلکسی لیخاچف اور نیکلای اسپاسکی کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران جوہری تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔

ان مذاکرات کے تحت دونوں ممالک کے وفود جوہری معاہدے کے حوالے سے تہران اور ماسکو کا دورہ کریں گے۔

عالمی جوہری معاہدے اور اس کا نفاذ دونوں ممالک کے درمیان جوہری تعاون کی رکاوٹوں کو دور کرنے اور دوطرفہ تعلقات کو فروغ دے رہا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬