27 April 2017 - 17:01
News ID: 427760
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کے وزرائے دفاع نے ایک ملاقات کے دوران شام میں قیام امن اور سلامتی کو برقرار رکھنے کے لئے اور اس ملک کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام کا مطالبہ کیا ہے۔
ایرانی وزیر دفاع

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کے وزرائے دفاع نے ایک ملاقات کے دوران شام میں قیام امن اور سلامتی کو برقرار رکھنے کے لئے اور اس ملک کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام کا مطالبہ کیا ہے۔

ایرانی وزیر دفاع اور لاجسٹک بریگیڈیئر جنرل حسین دہقان نے چھٹی ماسکو سلامتی کانفرنس کے موقع پر اپنے روسی ہم منصب جنرل سرگئی شگوئی کے ساتھ ملاقات کی۔

اس نشست کے دوران فریقین نے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں ماسکو میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر  مہدی سنائی  نے بھی شرکت کی۔

ایران اور روس کے وزرائے دفاع نے شام کی تازترین صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے اور جنگ بندی کا تسلسل اور فروغ، انسانی بنیادوں پر امداد کی ضرورت، امدادوں کی سہولیات کی فراہمی اور اس ملک کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ پر زور دیا۔

جنرل دہقان اور ان کے روسی ہم منصب نے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی دارالحکومت تہران میں دستخط ہونے والے معاہدوں کا نفاذ ضروری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیر دفاع نے منعقدہ چھٹی بین الاقوامی سیکورٹی کانفرنس کے موقع پر اپنے بھارتی، برازیلی، سربیائی اور وینیزویلائی ہم منصبوں کے ساتھ ملاقاتیں کرتے ہوئے اور بین الاقوامی، علاقائی مسائل اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یاد رہے کہ ایران کے وزیر دفاع اور لاجسٹک بریگیڈیئر جنرل حسین دہقان چھٹی بین الاقوامی سیکورٹی کانفرنس، روسی اور شامی ہم منصوبوں کے ساتھ سہ فریقی اجلاس میں شرکت کے لئے منگل کے روز ماسکو پہنچ گئے۔

ایران کے وزیر دفاع کا یہ دورہ روسی ہم منصب جنرل سرگئی شگوئی کی دعوت پر کیا جارہا ہے۔

ماسکو میں منعقدہ چھٹی بین الاقوامی سیکورٹی کانفرنس کا مقصد شام، یمن اور خطے کے دیگر ممالک میں دہشتگردی کے مسائل کے علاوہ بین الاقوامی تبدیلیوں اور سائبرسپیس کا جائزہ لینا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬