13 January 2017 - 23:22
News ID: 425664
فونت
فرانسیسی صدر:
فرانس کے صدر نے بحران شام کے حل کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کے ساتھ ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
 اولاند


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فرانسیسی اخبار لوفیگارو کے مطابق فرانس کے صدر فرانسوا اولاند نے جمعرات کی سہ پہر پیرس میں سفارتی وفود کے اجتماع میں کہا کہ شام کے بارے میں مذاکرات، علاقے کے تمام ممالک کی شرکت سے اور اقوام متحدہ کی نگرانی میں ہونے چاہییں۔

انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ فرانس، لیبیا اور شام جیسے ممالک کی تقسیم کا مخالف ہے اور موجودہ حالات کو بھی قبول نہیں کرتا ہے۔ فرانس کے صدر نے اسی طرح یوکرین کے بارے میں مینسک معاہدے پر عمل درآمد میں تاخیر پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب تک روسی حکومت اپنے وعدوں پر عمل نہیں کرتی اس پر عائد پابندیاں ختم نہیں کی جا سکتیں۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬