:
موجودہ ایرانی حکومت میں خواتین کو کردار ادا کرنے کیلئے اچھی فضا قائم
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق خاتون نائب ایرانی صدر برائے خاندانی امور اور خواتین شہین دخت مولاوردی نے ایک اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی مجلس ( پارلیمنٹ ) میں خواتین نمائندوں کی موجودگی میں 2 گنا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایرانی موجودہ حکومت کے دوران سماج میں خواتین کو کردار ادا کرنے کے مقصد سے کئی معاہدوں پر دستخط کئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سماجی، سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں سے متعلق ایرانی خواتین کی شراکت داری اور ان کی حوصلہ افزائی کے لئے کوششیں کر رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ایرانی خواتین ملک کے مختلف شعبوں بالخصوص تعلیم، اقتصادی، صحت اور خاندانی امور کے حوالے سے اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔
مولاوردی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت میں ایرانی معاشرے میں خواتین کے کردار کے فروغ اور خاندانی امور کی بہتری کے لئے سازگار فضا قائم ہوگی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/