رسا نیوز ایجنیس کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے شام پر امریکی حملے کے رد عمل میں کہا ہے کہ امریکہ ،شام اور یمن میں القاعدہ اور داعش دہشت گرد تنظیموں کی حمایت میں لڑ رہا ہے شام اور یمن میں امریکہ، القاعدہ اور داعش کا واحد محاذ ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کےامریکی دعوے بے بنیاد اور جھوٹے ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ ہی وہ ملک ہے جس نے سن 80 کی دہائی میں عراق کے معدوم صدر صدام کی حمایت کی اور اسے ایران کے خلاف کیمیائي ہتھیار فراہم کئے اور ایران کے خلاف کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کی اجازت دی ، اورپھر انہی کیمیائی ہتھیاروں کو بہانہ بنا کر عراق میں فوجی مداخلت کی جس کا سلسلہ آج تک جاری ہے۔ امریکہ یمن اور شام کے محاذ پر القاعدہ اور داعش کی بھر پور حمایت کررہا ہے اور انھیں کیمیائی اور پیشرفتہ ہتھیار فراہم کررہا ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰