
رسا نیوز ایجنیس کی رپورٹ کے مطابق، ہمارے نمائندے کے مطابق بڑی تعداد میں بحرینی شہری جمعے کی دوپہر دارالحکومت منامہ کے مغربی علاقے الدراز کی سڑکوں پر آئے اور انہوں نے شاہی حکومت کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف زبردست نعرے لگائے۔مظاہرین شاہی حکومت کی نمائشی عدالت کی جانب سے دو نوجوانوں کو سزائے موت سنائے جانے کے فیصلے خلاف بھی نعرے لگا رہے تھے۔ایسے ہی مظاہرے نویدارت، جفیرم، معامیر، سترہ ، سار، دمستانم اور سنابس میں بھی کیے گئے۔
قابل ذکر ہے کہ بحرین کی شاہی حکومت نے جون دوہزار سولہ میں ملک کے سرکردہ عالم دین آیت اللہ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ کردی تھی جس کے خلاف عوامی سطح پر سخت ردعمل سامنے آیا تھا۔درایں انثا اطلاعات ہیں کہ بحرین کی شاہی حکومت نے جزیرہ سترہ میں خاندانی آمریت کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کو زبردست تشدد اور شیلنگ کا نشانہ بنایا ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰