07 April 2017 - 19:14
News ID: 427355
فونت
حجت الاسلام و المسلمین راجہ ناصر عباس جعفری:
ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ بانیان پاکستان کی اولادوں نے جب بھی پاکستان دشمن پالیسیوں پر تنقید کی ان کو ایران کیساتھ نتھی کرکے ایک پروپیگنڈا شروع کر دیا جاتا ہے، ہم پاکستانی ہیں اور بانیان پاکستان کی اولادوں میں سے ہیں، ہمیں پاکستان کی سلامتی و استحکام سب سے زیادہ عزیز ہے، ملکی تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ ہم نے ہمیشہ ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کیلئے اپنی جان و مال کی قربانی دی ہے اور ہم یہ اعلان کرتے ہیں کہ ان شاءاللہ وقت آنے پر اس ملک کی بقا و سلامتی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔
حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری

رسا نیوز ایجنیس کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین راجہ ناصر عباس کا قومی مرکز شادمان لاہور میں کارکنان اور عمائدین شہر سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مشرقی وسطیٰ کی پراکسی وار کا حصہ بننے سے قبل سو بار سوچا جائے، ریاست کے فیصلے پارلیمنٹ میں ہوتے ہیں، یہاں فرد واحد بادشاہت طرز پر فیصلے کر رہا ہے جو تشویشناک امر ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی ایماء پر بننے والے اتحاد کے نتائج افغان وار سے بدتر ہونگے، ملک اس وقت انتہائی نازک صورتحال سے گزر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانیان پاکستان کی اولادوں نے جب بھی پاکستان دشمن پالیسیوں پر تنقید کی اُن کو ایران کیساتھ نتھی کرکے ایک پروپیگنڈا شروع کر دیا جاتا ہے، ہم پاکستانی ہیں اور بانیان پاکستان کی اولادوں میں سے ہیں، ہمیں پاکستان کی سلامتی و استحکام سب سے زیادہ عزیز ہے، ملکی تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ ہم نے ہمیشہ ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کیلئے اپنی جان و مال کی قربانی دی ہے اور ہم یہ اعلان کرتے ہیں کہ ان شاءاللہ وقت آنے پر اس ملک کی بقا و سلامتی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مشرقی وسطیٰ میں امریکہ و اسرائیل اور اس کے اتحادی بری طرح ناکام ہو چکے ہیں، وہ مسلمانوں کو تقسیم کرکے اپنی شکست کا بدلہ لینا چاہتا ہے، ایسے میں پاکستان جیسے عظیم اسلامی ایٹمی طاقت ملک کو کسی ایسے سازش کا حصہ نہیں بننا چاہیئے جو مسلم اُمہ میں انتشار کا سبب بنے، ہم ابھی تک افغان وار کے قرض اتار رہے ہیں، پاکستان کے 80 ہزار عوام کی قربانیوں کے باوجود ابھی تک ہم اس ناسور دہشتگردوں سے جان نہیں چھڑوا سکے۔ 

انہوں نے کہاکہ پاکستان کی سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین ہوش کے ناخن لیں اور ملک کو مشرق وسطیٰ کی دلدل میں دھکیلنے والوں کا راستہ روکیں۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ پانامہ کیس کے فیصلے میں تاخیر کے سبب عوام میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے، امید ہے کہ عدلیہ کا جو بھی فیصلہ ہوگا وہ ملک کے حق میں ہوگا۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬